ابنا: ہندوستانی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ مذاکرات کاروں نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر سے متعلق جو رپورٹ تیار کی ہے حکومت ہند نے ملک کی سلامتی کے لئے اسےخطرہ قراردیتے ہوئے شائع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ہندوستان کی وزارت داخلہ نے ایک کشمیری رضاکار ڈاکٹر راجہ مظفر کی عرضی کے جواب میں لکھا ہے کہ حق معلومات کے تحت مذکرات کاروں کی جو رپورٹ طلب کی گئی ہے اسے جاری کیا گیا تو ملک کی سالمیت، یکجہتی اور اس کا اقتدار اعلیٰ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ حق معلومات کے قانون کی دفعہ آٹھ کے تحت کوئی بھی ایسی اطلاع عوام کو فراہم نہیں کی جاسکتی جس سے ملک کی سلامتی یا اقتدار اعلیٰ کو خطرہ درپیش ہو۔
اس رپورٹ کے لیے درخواست دینے والے راجہ مظفر نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک عوامی مسئلے کا حل ڈھونڈنے والی رپورٹ اگر ملک کے لیے خطرہ ہے تو اس کی تجاویز کو عوام تک کیسے پہنچایا جائےگا؟ راجہ مظفر کہتے ہیں کہ لاکھوں روپیہ خرچ کرکے رپورٹ تیار کرنے سے کیا فائدہ ہے جب اسے عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے نیز عوام سے ملک کو کون خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
...............
/169